امریکہ میں200 سے زائد بینکوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ
Share
نیویارک:عالمی مالیاتی نظام میں بینکوں پر شدید دباؤ کے باعث امریکہ کے 200 سے زائد بینکوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہےجبکہ معاشی ماہرین نے امریکی حکومت کو بیل آوٹ پیکیج دینے کی تجویز دیدی۔
امریکی ماہرین معاشیات نے امریکی بینکنگ بحران کے خدشہ کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 30 فیصد قرضوں کا حجم معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ 2008ء میں دیوالیہ ہونیوالے بینک کی طرز کی صورتحال ایک بار پھر جنم لے رہی ہے اسلئے حکومت کو فوری بینکوں کو رقوم فراہم کرنا ہونگی۔ امریکہ کے 2 بڑے بینک دیوالیہ ہونے کے بعد عالمی سطح پر امریکی بینکوں کو زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔