امریکہ کا ترکیہ، شام کیلئے 10 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا علان
Share
واشنگٹن: امریکہ نے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اورشام کو 10 کروڑڈالرکی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلے سے اعلان کردہ ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالرکی امدادی رقم کے علاوہ ہے جبکہ وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے ترکیہ کو یقین دلایاہے کہ امریکہ یہاں موجود ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا صدرجوبائیڈن پناہ گزینوں اور مہاجرت کے ہنگامی معاونت فنڈ(ای آر ایم اے)میں سے 5 کروڑڈالر اور محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کے ذریعے انسانی امداد میں 5 کروڑڈالر کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بیان کے مطابق یہ انسانی امداد ترکیہ اورشام میں زلزلے سے متاثرہ کمزورآبادیوں کومہیا کی جائے گی ۔