واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےامریکی صحافی کی گرفتاری کے معاملے پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کو ٹیلیفون کال کی جس کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔روس نے چار روز قبل وال سٹریٹ جرنل سے منسلک صحافی ایون گرشکووچ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلنکن نے کال کے دوران امریکی شہری کی گرفتاری کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا، بلنکن نے سابق امریکی فوجی آفیسر پال ویلن کی رہائی پر بھی زور دیا جسے روس نے جاسوسی کے جرم میں 2018کو 16سال قید کی سزا سنائی تھی۔
روسی وزیر خاجہ لاروف نے کال کے دوران کہا کہ صحافی کی قسمت کا فیصلہ عدالت کرے گی، امریکی حکام اور مغربی میڈیا اس معاملے کو خوامخواہ بڑھاوا دینے اور سنسنی پیدا کرنے سے گریز کریں۔