امریکی ڈالراوپن مارکیٹ میں1روپے سستا ہوگیا

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالرمزید51پیسہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں1روپے سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر51پیسہ کمی سے 284.40روپے کی سطح پر آگئی۔

جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 290روپے سے گھٹ کر289روپے کی سطح پر آگئی،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت1.40روپے اضافہ سے 318اور برطانوی پاو ¿نڈ کی قیمت فروخت 2روپے بڑھکر 360روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔