امیتابھ بچن، دھرمیندر اور مکیش امبانی کے بنگلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ممبئی : بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن، دھرمیندر اور کھرب پتی بھارتی تاجر مکیش امبانی کے گھروں پر بم حملے کی دھمکی دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے ناگپور پولیس کنٹرول روم فون کر کے دھمکی دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں شخصیات کے گھروں پر سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران تینوں شخصیات کے گھروں اور اردگرد سے کوئی خطرناک چیز برآمد نہیں ہوئی۔