انسانی دماغ روبوٹ کیخلاف کھیلتے ہوئے زیادہ مشقت کرتا ہے : تحقیق

فلوریڈا: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ روبوٹ کے خلاف کھیلتے ہوئے انسانی دماغ زیادہ مشقت کر رہا ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف فلوریڈا کے محققین نے انسان بمقابلہ انسان اور انسان بمقابلہ روبوٹ کے درمیان ٹیبل ٹینس میچز کا جائزہ لیا۔

تجزیے میں کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران الیکٹروڈ لگی ٹوپیاں پہنیں جس سے ان کے دماغ کی سرگرمی کی نگرانی کی گئی۔تجزیے میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ جب انسان ایک دوسرے کے خلاف کھیلے تب ان کے دماغ ایک ہی طرح کام کر رہے تھے لیکن جب ان کھلاڑیوں کا سامنا گیند پھینکنے والی مشین سے ہوا تو ان کے دماغ کے نیورونز پہلے جیسی ترتیب میں نہیں تھے۔