کراچی: دی پروفینشل نیٹ ورک (ٹی پی این) نے انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کی تکمیل کے لیے اقدامات کی پذیرائی کرتے ہوئے بارہویں سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈز کی تقریب میں مختلف کٹیگریز کے لیے کمپنی کے لیے ایوارڈز پیش کیے۔
مختلف سماجی سرگرمیوں میں کمپنی کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں یہ ایوارڈز تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے قونصل جنرل Herman Hardynata Ahmad نے انڈس موٹر کمپنی کے ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ سی ایس آر اسد عبدللہ کو پیش کیے۔
ان ایوارڈز کے لیے 35مختلف ایوارڈ کٹیگریز کے لیے 98کمپنیوں کے مابین مقابلہ تھا جن میں سے 53کمپنیوں نے 74ایوارڈز حاصل کیے انڈس موٹر کمپنی نے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کیے اور بزنس لیڈر، رپورٹنگ ٹرانسپیرنسی، کارپوریٹ کمیونٹی پارٹنرشپ اور ایمپلائی والنٹیئر پروگرام کی کٹیگریز میں سب سے نمایاں رہی۔
اس بارے میں انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بہت اعزاز اور خوشی کا مقام ہے۔
ہم ٹی پی این کے محمود ترین کے مشکور ہیں جنہوں نے نہ صرف کارپویٹ سیکٹر اور انڈس موٹر کمپنی کی خدمات کے اعتراف اور معاشرے کی بہتری میں کردار کو اجاگر کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔
یہ اعزازات کمپنی کی خدمات کا اعتراف ہیں اور ان سے کمپنی سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی میں نمایاں مدد ملے گی۔
علی اصغر جمالی کا کہنا تھا کہ کمپنی کا سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا پروگرام اس کی تیار کردہ کاروں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ پروگرام پائیدار سماجی ترقی کے عالمی اہداف کے ساتھ ہماری وابستگی اور عزم کی بھی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کمپنی کے ایمپلائی والنٹریئرنگ پروگرام میں حصہ لینے والے کمپنی کے ملازمین کا خاص طور پر ذکر کرنا چاہوں گا جنہوں نے تین ہفتوں قبل متعارف کرائے گئے اس پروگرام میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس پروگرام کے تحت جن سماجی سرگرمیوں میں کمپنی کے ملازمین نے بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔ حالیہ موسم گرما میں آنے والے سیلاب میں سندھ کے علاقوں میں کیا جانے والا انڈس موٹر کمپنی کا ریلیف آپریشن اس کی ایک مثال ہے جو ہیڈ آف سی ایس آر کی قیادت میں کمپنی کی 12رکنی ٹیم نے انجام دیا۔