انگلش بولر سام کرن پر جرمانہ عائد

بلوم فونٹین: انگلینڈ کے بولر سام کرن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور جنوبی افریقہ کے ٹیمبا باوما کو آؤٹ کرنے کے ردعمل پر ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے کپتان باؤما 109 کے اسکور پر بولڈ ہو گئے تو سام کرن نے ان کے انتہائی قریب جاکر کامیابی کا جشن منایا تھا۔

چار روزہ میچ، انگلینڈ لائنز کیخلاف اوشاڈا فرنینڈو کی سنچری

کرن نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون جرم کا اعتراف کیا اور اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔
یہ کرن کا پہلا ڈیمیرٹ پوائنٹ ہے اور 24 ماہ کی مدت میں چار پوائنٹس ہونے پر پابندی لگ جائے گی۔