اوپیک پلس کا آئل پروڈکشن معاہدہ پورا سال برقرار رہے گا:سعودیہ

ریاض:سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ اوپیک پلس اتحاد 2022 کے آخر میں تیل کی یومیہ پیداوار کے طے شدہ سمجھوتے کورواں تمام سال برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاکہ بتایا کہ اکتوبر میں ہم نے جوسمجھوتا طے کیا تھا،وہ باقی سال کے لیے برقرار رہے گا کیونکہ آپ کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مارکیٹ میں مثبت اشاروں کے ابھرنے کو برقرار رکھا جاسکے۔

انٹرویو سے قبل شہزادہ عبدالعزیز پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے مداخلت کی حد بہت زیادہ ہوگی۔
انھوں نے رواں ماہ کے اوائل میں الریاض میں کہا تھا کہ خام تیل کی پیداوار کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے جب میں اسے دیکھوں گا تو اس پریقین کروں گا اور پھر کارروائی کروں گا۔
اوپیک کے ایک اوراہم ملک متحدہ عرب امارات نے بھی رواں ہفتے یہ تجویز پیش کی تھی کہ گروپ کو اپنا راستہ تبدیل کرنے کی بہت کم ضرورت ہو گی۔

اماراتی وزیرتوانائی سہیل المزروئی نے دبئی میں بتایا کہ عالمی سطح پر تیل کی رسد اورطلب یکساں طورپرمماثلت رکھتی ہے۔ ریکارڈ ٹھیک ہے اور خام تیل کی قیمتوں کی سطح توازن کا ثبوت ہے۔