آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

رسبین:فوبی لیچ فیلڈاور کپتان میگ لیننگ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ہوا ۔ میزبان ٹیم نے 158رنز کا مطلوبہ ہدف 28.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فوبی لیچ فیلڈ نے ناقابل شکست 78 اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فوبی لیچ فیلڈ کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ویمن نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے۔ندا ڈار 59 اور کپتان بسمہ معروف نے 28 رنز بنائے ۔ڈارسی برائون اور جیس جانسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلین ویمن ٹیم کو ڈک ورتھ لیوئیس سسٹم کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے۔
فوبی لیچ فیلڈاور کپتان میگ لیننگ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نےمطلوبہ ہدف 28.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پاکستان ویمن کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فوبی لیچ فیلڈ نے ناقابل شکست 78 اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کی طرف سے ڈیانا بیگ اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ فوبی لیچ فیلڈ کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔