روم: اٹلی کے سیاحتی مقام پر جاگنگ میں مصروف ایک شخص کو بپھرے ہوئے ریچھ نے حملہ کر کے مار ڈالا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی اٹلی کے ایک پہاڑی سیاحتی مقام جہاں گھنے درخت بھی موجود ہیں۔
یہاں جاگنگ ٹریک پر 26 سالہ آندرے پاپی جاگنگ کی غرض سے آیا تھا لیکن وہ اپنے گھر نہیں پہنچا۔ اہلِ خانہ کی تشویش پر پولیس نے جب علاقے کی تلاش شروع کی تو انہیں آندرے کی مسخ شدہ لاش ملی۔
آندرے کے بازو، گردن اور سینے پر زخموں کے گہرے نشانات تھے اور تصدیق ہوگئی ہے کہ بھالو کے حملے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے۔