ایلن مسک 48گھنٹے بعدہی امیرترین شخص کے اعزازسے محروم

واشنگٹن: فرانس کے بزنس مین برنارڈ آرنلٹ 187 ارب ڈالر کے ساتھ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے جبکہ امریکی ارب پتی ایلن مسک اس اعزاز سے محروم ہو گئے ہیں۔

رواں ماہ کے شروع میں ایلن مسک کی دولت میں دو روز کے دوران 7.71ارب ڈالر کی کمی آئی اور وہ 176ارب ڈالر کیساتھ امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے۔

آرنلٹ کی دولت کا تخمینہ 187ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ تین ماہ قبل بھی آرنلٹ نے ایلن کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور دو ماہ تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے۔ 2022 میں ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 65فیصد سے زیادہ کمی آئی جسکے باعث ایلن کی دولت میں ریکارڈ کمی ہوئی تھی۔