بابراعظم نے عید اپنے پرانے محلے میں منائی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عید الفطر منانے کےلئے اپنے پرانے محلے پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر پڑوسیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کرکٹ چیمپئن کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

بابر اعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں۔اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا بچپن لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع فردوس مارکیٹ میں گزرا ، وہ چند برس قبل ڈیفنس شفٹ ہوچکے ہیں ۔