بابر اعظم سے خراب تعلقات کی خبریں بے بنیاد ہیں: وسیم اکرم

کراچی:پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم سے اختلافات کی خبروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بابر بیٹے جیسا ہے۔بابر اعظم کے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز سے پشاور زلمی میں جانے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید بابر کے کراچی کنگز کے چیئرمین اور بولنگ کوچ وسیم اکرم سے تعلقات ٹھیک نہیں ۔حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے ان تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ بابر میرے بیٹے جیسا ہے، میں بابر سے کبھی ناراض نہیں ہوا، گھر بیٹھے چند صحافی ہیں جو یہ کہانیاں بنا رہے ہیں۔