باسکٹ بال کلب ڈیلاس ماویرکس پر بھاری جرمانہ

نیویارک: باسکٹ بال کی امریکی تنظیم این بی اے نے شکاگو بلز کے خلاف پلے آف کے باوجود کلیدی کھلاڑیوں کو آرام دینے پر ڈیلاس ماویرکس کو 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانہ کیا ہے۔

این بی اے کے ایگزیکٹو نائب صدر جو ڈومرس نے کہا کہ ماویرکس کے اس اقدام نے مداحوں کو مایوس اور ہماری لیگ کو ناکام کر دیا۔ 7 اپریل کو بلز کے ہاتھوں ماویرکس کو 115-112 سے شکست ہوئی تھی۔