برطانوی باکسر عامر خان دو سالہ پابندی عائد

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 36 سالہ عامر خان پر پابندی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر لگائی گئی۔

گزشتہ سال کیل برووک کے ساتھ فائٹ کے بعد عامر خان کا ٹیسٹ کیا گیا، جہاں ثابت ہوا کہ انہوں نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا، اس میچ میں شکست کے بعد عامر خان نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

اینٹی ڈوپنگ رولز کے تحت عامر خان دو سال تک کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تمام کھیلوں پر پابندی کا اطلاق 6 اپریل 2022 سے ہوگا اور پابندی 5 اپریل 2024 کو ختم ہوگی۔