برطانیہ بھر میں تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال جاری

لندن : برطانیہ بھر میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کی جارہی ہے جس دوران سرکاری ملازمین، جونیئر ڈاکٹرز اور ریل ورکرز نے کام روک دیا۔

برطانوی وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر ورکرز یونین کے ساتھ مذاکرات ہورہے ہیں اور مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت کی امید ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہڑتال کے پیش نظر ہسپتالوں میں کام متاثر ہوگیا تو کہیں ٹیوب کا نیٹ ورک مکمل بند ہوگیا۔تنخواہوں میں اضافے کے لئے ہڑتال کے پیش نظر سرکاری ملازمین، جونیئر ڈاکٹرز اور ریل ورکرز نے کام روک دیا ہے۔