بل گیٹس کی زندگی میں نئی خاتون توجہ کا مرکز بن گئی 67 سالہ بل گیٹس کے ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پائولہ ہرڈ کیساتھ ایک سال سےتعلقات ہیں Image 10 فروری ، 2023 Bill Gates has been in a relationship with Paula Heard Share نیویارک: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کی زندگی میں نئی خاتون سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ بل گیٹس کے ایک مشہور سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پاؤلہ ہرڈ کیساتھ ایک سال سےتعلقات ہیں۔ بل گیٹس اور پاؤلہ ہرڈ کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم اب تک پاؤلہ نے بل گیٹس کے بچوں جینیفر، روری اور فوبی سے ملاقات نہیں کی ۔ بل گیٹس اور پاؤلہ ہرڈ نے گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل بھی ایک ساتھ دیکھا تھا۔ پاؤلہ ہرڈ کی 2 بیٹیاں ہیں اور انکا شوہر 2019 میں کینسر کے باعث چل بسا تھا۔ دوسری جانب3بچوں والے بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی شادی 30 سال برقرار رہی جس کے بعد دونوں نے مئی 2021 میں طلاق کا اعلان کیا تھا۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں