بوم بوم آفریدی کے ہیئر سٹائل کی امریکہ میں بھی دھوم Image 13 فروری ، 2023 بوم بوم آفریدی کے ہیئر سٹائل کی امریکہ میں بھی دھوم Share نیویارک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہیئر سٹائل کی شہرت امریکہ تک پہنچ گئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بوم بوم شاہد آفریدی اور بھارتی اداکاروں کی تصاویر پر مبنی ایک بورڈ کی تصویر وائرل ہے۔ نیویارک کی ایک سڑک پر واقع باربر شاپ کے باہر بورڈ پر پرنٹ تصاویر میں شاہد آفریدی کی تصویر بھی شامل ہے، جو کہ تصاویر کی ترتیب میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اس بنگالی حجام نے اپنی دکان میں شاہد آفریدی اور بھارتی اداکاروں کی تصاویر کا انتخاب اپنے گاہکوں کے لیے کیا ہے۔ بورڈ پر مختلف سٹائل کی ہیئر کٹنگ پر مبنی 9 تصاویر شامل کی گئی ہیں، جن میں سب سے پہلے شاہد آفریدی کی تصویر ہے۔ حجام اپنے گاہکوں سے پہلے سوال کرتا ہے کہ وہ ان تصاویر میں سے کس شخصیت کے جیسی ہیئر کٹنگ کرانا چاہتے ہیں۔ تصاویر میں شاہد آفریدی کے علاوہ بھارتی اداکار سلمان خان اور عمران ہاشمی کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں