بھارت: جعلی شراب نے 20 افراد کی جان لے لی،6ہسپتال منتقل
Share
نئی دہلی : بھارت کے مشرقی صوبے بہار میں جعلی شراب پینے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بہار کی تحصیل چامپارن کے پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں جعلی شراب پینے کی وجہ سے 20 افراد کی موت کا اعلان کیا ہے۔
پولیس افسر کے مطابق جعلی شراب پینے والے 6 افراد کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔تفتیش کے دوران 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں بھی صوبہ بہار میں جعلی شراب پینے کی وجہ سے 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اگرچہ 2016 میں صوبے میں شراب نوشی ممنوع قرار دے دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود چوری چھپے شراب کے خرید و فروخت ہوتی رہتی ہے۔گذشتہ سال صوبے میں 4لاکھ لیٹر اسمگل شراب کو تحویل میں لی گئی تھی۔