بھارت میں زخمی سارس کا اپنے محسن کو چھوڑنے سے انکار

لکھنؤ: بھارت میں زخمی سارس نے تندرست ہونے کے بعد اپنے اس محسن کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے جس نے اس کی مرہم پٹی کی تھی۔محمد عارف، منڈکا نامی دیہات میں فصل اتارنے والا ہارویسٹر چلاتے ہیں۔

فروری 2022 ءمیں انہیں کھیتوں میں زخمی سارس (کرین) دکھائی دیا جسے وہ اٹھا کر گھر لے آیا اور ٹانگ کی مرہم پٹی کے بعد اس کے لیے رہنے کی جگہ فراہم کی لیکن مکمل صحتیاب ہونے کے باوجود بھی ’’بچہ‘‘نامی سارس نے محمد عارف کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ۔ تاہم عارف کے دوسرے گھر والوں سے پرندہ دور رہتا ہے۔