سمہ سٹہ، بہاولپور: مطیع اﷲ خان ہاکی سٹیڈیم بہاولپور میں انٹر کالجیٹ پنجاب گیمز 2023 کا افتتاح ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کالجز بھاول پور ڈویژن ڈاکٹر محمد ابراہیم تھے۔
اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ایس ای گریجویٹ کالج بہاولپور ڈاکٹر محمد شاہد، پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین دبئی محل روڈ بہاولپور مسز سیدہ درِ شہوار، پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور مسز انیلا یاسمین، ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاولپور محمد عامر حمید، ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ بہاولپوربابر نثار ودیگر نے شرکت کی۔
بوائز ہاکی کا پہلامیچ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چشتیا ں اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج لیاقت پور کے مابین کھیلا گیا۔
جو گورنمنٹ لیاقت پور کالج نے ایک صفر سے جیت لیا۔ اسی طرح گرلز کے میچز میں والی بال رحیم یار خان کالج بمقابلہ بھاول نگر کالج سے ہوا جو کہ گورنمنٹ رحیم یار خان کالج نے جیت لیا۔
بیڈ منٹن کامقابلہ بھاول نگر اور بھاول پور کالج سے ہوا جو کہ بھاول پور کالج نے جیت لیا۔ ہاکی کے مقابلے میں بھاول پور دبئی محل روڈ کالج اور رحیم یار خان کالج کے نہ آنے کی وجہ سے دبئی محل کالج کو ونر قرار دیا گیا۔