بہت جلد چیٹ بوٹس بچوں کو پڑھائیں گے:بل گیٹس

نیویارک: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال کے اندر اے آئی چیٹ بوٹس بچوں کو پڑھنے اور لکھنے میں مدد فراہم کر رہے ہوں گے اور وہ کسی انسان جتنے ہی اچھے استاد ثابت ہوں گے۔

ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے مزید کہا موجودہ عہد کے چیٹ بوٹس پڑھنے اور لکھنے کی بہت زیادہ قابلیت رکھتے ہیں اور طالبعلم ان کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں گے۔

اب تک کمپیوٹر کیلئے لکھنے کی تعلیم دینا بہت زیادہ مشکل کام ثابت ہوا ہے کیونکہ وہ انسانوں کی طرح تجزیہ کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔بل گیٹس نے دنیا بھر کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکنالوجی انڈسٹری کیساتھ مل کر اے آئی سے جڑے خطرات کو محدود کریں۔