بیڈمنٹن سٹار ماحور شہزاد کے والد کا ایشین روئنگ میں ورلڈ ریکارڈ
Share
کراچی : پاکستانی بیڈمنٹن سٹار ماحور شہزاد کے والد محمد شہزاد نے ہانگ کانگ میں ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں نیا ایشین ریکارڈ قائم کر دیا ۔انہوں نے 500 میٹر ریس کا فاصلہ 1 منٹ 32 سیکنڈز میں طے کرکے نیا ایشین ریکارڈ قائم کیا۔
جبکہ 2 ہزار میٹر ریس کو 7 منٹ اور 12 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ محمد شہزاد نے 2000 میٹر ریس میں ہی ورلڈ ریکارڈ کا 90%حاصل کرنے پر تیسرا سونے کا تمغہ سینے پر سجایا ۔
یاد رہے کہ محمد شہزاد روئنگ مقابلوں میں ایشین ریکارڈ قائم کرنیوالے پہلے پاکستانی ہیں۔ بیڈمنٹن سٹار نے اپنے والد کی شاندار کامیابی کا اعلان سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔