کراچی: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے سلسلے میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس والی بال لیگ کے لئے ٹرائلز سندھ کے مختلف ریجن میں جاری ہیں۔
این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کی میزبانی میں ریجن شہید بے نظیر آباد میں دو روزہ ٹرائلز ختم ہوگئے۔
والی بال کے ان دو روزہ ٹرائلز میں سکرنڈ، ٹنڈوجام، بے نظیر آباد اور ملحقہ علاقوں کے 115سے زائد بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محسن سومرو، شبیر چانڈیو، حسن عسکری، رحیم راجپوت، نگہت، شکیلہ، سنجھا اور بھی موجود تھے۔ سلیکشن کمیٹی شاہد مسعود، مظہر الدین میمن، لنبیٰ ناز،نعمان الدین، راشدہ شکیل اور شہباز باجوہ پر مشتمل تھی۔