تائیوان کی سیر کو جائیں اور ڈالر بھی پائیں

سیاحوں کو دی جانیوالی رقم ڈجیٹل کرنسی کی صورت میں ہوگی جسے ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے میں استعمال کیا جاسکے گا

تائیوان: کورونا کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اب بین الاقوامی سفر کر رہی ہے اور فضائی ٹکٹ بھی بڑھتے جا رہے ہیں اور کئی ممالک اس کی ترغیب بھی دے رہے ہیں۔

نیا انکشاف یہ ہے کہ تائیوان نے انفرادی سیاحوں کو 165 ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جو اپنی تعطیلات وہاں گزارنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب گروپ کی صورت میں آنے والے سیاحوں کو بھی رقم دی جائے گی تاکہ وہ یہاں کا دورہ کرسکیں۔

سیاحوں کو دی جانیوالی رقم ڈجیٹل کرنسی کی صورت میں ہوگی جسے ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے میں استعمال کیا جاسکے گا۔