تحصیل ماموند میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

باجوڑ: تحصیل ماموند میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول سپورٹس میلہ شاہ جہان سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگیا، ۔

تحصیل واڑہ ماموند کرکٹ ٹورنامنٹ برادرز الیون نے جبکہ تحصیل لوئی ماموند کرکٹ ٹورنامنٹ خادم الیون کلان نے جیت لیا۔

اسی طرح والی بال ٹورنامنٹ شاہین کلب نے جبکہ بیڈمنٹن شاہین کلب نے اپنے نام کرلیا،فائنل میچ کے مہمان خصوصی کرنل ذوالفقار،کرنل امیر نواز، ملک سلطان زیب تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ملک جاوید علی، ملک برہان، باجوڑ تاجر اتحاد باغ آزاد کشمیر کے صدر حاجی باغ علی بھی موجود تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماموند قوم نے ثابت کیا کہ ھم ایک پر امن، مہمان نواز، بہادر اور دلیر قوم ہیں ہم دنیا کو امن کا پیغام سپورٹس کے ذریعے دینگے۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ اور کثر تعداد میں تماشائیوں نے فائنل میچ میں شرکت کی۔