ترکیہ : پروازوں میں تاخیر، مسافروں میں شدید غم و غصہ
Share
انقرہ : زلزگہ کے باعث ترکی کے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے جس پر مسافروں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا ہے۔
استنبول کے ہوائی اڈے پر پروازوں میں تاخیر نے ان لوگوں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا ۔
سمیت نامی مسافر ہاتائی جا کر اپنے 26 سال کے بھائی اسماعیل کو ڈھونڈنا چاہتے ہیں جو زلزلے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔
وہ فون پر اپنے بھائی کی تصویر دیکھا کر کہتے ہیں کہ ان کا بھائی وہاں موجود ہے۔سمیت نے کہا 5 گھنٹوں تک ایئر پورٹ پر موجود ہوں اور اپنی پرواز کا انتظار کر رہا ہوں۔
ایک دوسرے مسافر نے روتے ہوئے کہا لوگ غصے میں ہیں کیونکہ انھوں نے اپنا خاندان کھو دیا ہے۔