ترکیہ کے یواین میں مسئلہ کشمیر اٹھانے سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار

جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل)یو این ایچ آرسی)کے 52ویں اجلاس میں ترکیہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے مسئلہ کشمیر اٹھانے سے بھارت اس قدر بوکھلاہٹ کا ہوگیا کہ اس نے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی چھوٹی سی کھیپ بھیجنے کابھی ذکر کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت اس اقدام سے اس حد تک حیران ہو گیا کہ اس نے نہ صرف ترکیہ کی اردوان حکومت کی مذمت کی بلکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کی اعلی سطح کارروائی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارت نے ترکیہ سے کہا کہ وہ اس کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے۔یہی نہیں بلکہ مودی حکومت اس حدتک نیچے گری کہ اس نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے بھیجی گئی معمولی امداد بھی یاد کرائی اور اپنے ٹی وی چینلز کا استعمال کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ ترک حکومت کشمیر کے حوالے سے بھارت کے اندرونی معاملات میں کیوں مداخلت کررہی ہے۔