ثانیہ مرزاکاآسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکا آغاز کر دیا

میلبورن: بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخ جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینارواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ فاتح جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی میچ میں ہنگری کی ڈالما ریبیکا گالفی اور ان کی امریکی ٹینس کھلاڑی برنارڈا پیرا کو شکست دی ۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 111 واں ایڈیشنآسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں جاری ہے ۔ جمعرات کو کھیلے گئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی قزاخستان کی جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینانے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہنگری کی ڈالما ریبیکا گالفی اور ان کی امریکی ٹینس کھلاڑی برنارڈا پیرا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7 سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ میں ویمنز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔