جارحانہ رویہ اپنانے پر کوہلی پر جرمانہ

بنگلور: رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی پر انڈین پریمئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف جیت کے بعد جارحانہ رویہ اپنانے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں چنئی کے بلے باز شیوم دوبے کو آؤٹ کرنے کے بعد کوہلی نے جارحانہ جشن منایا تھا۔

کوہلی نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے تحت لیول 1 کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ اسی طرح کا جرمانہ ممبئی انڈینز کے اسپنر ہریتھک شوقین کو ان کے جشن اور اس کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان نتیش رانا کے ساتھ میدان میں جھگڑے کے بعد کیا گیا تھا۔