جسٹ پلے نے فٹبال کی پروموشن کا مشن شروع کردیا، ارشد جمال
Share
کراچی: جسٹ پلے کے صدر ارشد جمال نے کہا ہے کہ گراس روٹ پر یوتھ فٹبالرز کو پروموٹ کرنے کا مشن لئے جسٹ پلے کے نام سے یوتھ فٹبال چیمپئن شپ کی تیاریاں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جسٹ پلے کے روح رواں معروف کوچ ارشد جمال نے کڈز اینڈ یوتھ کھلاڑیوں کا انڈر12، انڈر14 اور انڈر16 لیول پر چیمپئن شپ کرانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
تینوں ایج گروپ میں تین سو کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میچز لیاری کے آسٹروٹرف سربازی گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں گروپ اوردوسرے میں ناک آؤٹ میچز کھیلے جائیں گے۔