جوان بننے کی کوشش، بائیڈن پھر لڑکھڑا گئے

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر جہاز کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن پولینڈ کا دورہ مکمل کر کے جوانوں کی طرح تیزی سے جہاز کی سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش میں تھے کہ ان کا پیر پھسل گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوبائیڈن جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے پہلے لڑکھڑائے اور پھر گرے لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑے ہوئے اور جہاز پر چڑھے۔یہ پہلا موقع نہیں امریکی صدر سیڑھیوں پر گرے ہوں ۔ اس سے قبل عہدہ سنبھالنے کے دوسرے مہینے ہی جو بائیڈن ائیرفورس ون کی سیڑھیوں پر لڑ کھڑا گئے تھے۔