مدینہ منورہ : المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عامہ، جس کی نمائندگی ایجنسی برائے رشد و ہدایت کر رہی ہے ، نے دو مقدس ترین مساجد میں متعدد قرآنی حلقوں کو مختص کرنے کا اعلان کردیا۔ ان حلقوں میں 130 سے زیادہ مرد اور خواتین اساتذہ قرآن کریم کی تعلیم دے رہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل پریذیڈنسی برائے دو مقدس ترین مساجد نے کہا کہ قرآنی حلقے ان پروگراموں کے ضمن میں آتے ہیں جو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کرنے والوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔
ان پروگراموں میں اﷲ تعالی کی کتاب کی تلاوت اور اس کی تفسیر کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اور تجوید سکھائی جاتی ہے۔
تجوید کے تحت قرآن مجید کی ادائیگی کی تصحیح بھی کی جاتی ہے۔صدارت عامہ نے بتایا کہ مقر الحرمین الشریفین یعنی حرمین شریفین کی درسگاہ کا تعلق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قرآن پاک کی تعلیم دینے سے ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ انگریزی، اردو، انڈونیشین اور دیگر زبانوں میں قرآن مجید کے متن، ترجمے اور آسان تشریح کے نسخے المسجد الحرام کے تمام اہم مقامات اور کوریڈورز میں رکھے گئے ہیں۔
المسجد الحرام میں کے اندر 17 مقامات پر درس دئیے جا رہے ہیں۔ 23 مقامات پر مفت فون بوتھ اور 5 فون کے ذریعے پوچھنے والوں کے سوالات کے جوابات دیے جارہے ہیں۔