دبئی میں اونٹوں کی کلوننگ عروج پر، فیس 50 ہزار ڈالر

دبئی: دبئی میں اس وقت ایک اور کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے جس میں متمول شیخ اپنے محبوب اونٹوں کو کلون کروا رہے ہیں۔ تاہم اس نسخے پر کم ازکم 50 ہزار ڈالر یا ایک کروڑ 33 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

ڈاکٹر نثار احمد وانی نے کہا کہ دبئی کےانتہائی امیر افراد اپنے ان اونٹوں کو کلون کروانا چاہتے ہیں جو مقابلہ حسن میں خطیر انعامات جیت چکے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ عرب دنیا میں اونٹوں کے مقابلہ حسن میں انتہائی قیمتی انعامات دیے جاتے ہیں اور انعام یافتہ اونٹ کی کلوننگ اور ہوبہو خدوخال کے لیے یہ ہزاروں ڈالر کی رقم اتنی بڑی بات نہیں۔