گال : سری لنکا نے آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 81 رنز اسکور کرلیا۔ میچ کم روشنی کے باعث ختم کیا گیا تو نشان مڈوشکا 41 اور کپتان دیموتھ کرونارتنے 39 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔
انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئرلینڈ نے گزشتہ روز کے سکور 319/4 رنز پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور چائے کے وقفے سے قبل 492 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پال سٹرلنگ 103 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہوئے۔ کرٹس کیمفر کے 111 رنز میں دو چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ پرباتھ جے سوریا نے5 وکٹیں لیں۔ آج میچ کا تیسرا دن ہے، سری لنکا 411 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔