دوسرا ٹی 20، ایڈم ملنے نے نیوزی لینڈ کو سرخرو کر دیا
Share
ڈونیڈن: ایڈم ملنے کی تباہ کن بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ یونیورسٹی اوول میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم 19 اوورز میں 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
دھننجیا ڈی سلوا 37، کوسل پریرا 35، چریتھ اسالنکا 24 رنز بناسکے۔ ایڈم ملنے نے 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، بین لسٹر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے 14.4 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ چاڈ بوئس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹم شیفرٹ 79 اور کپتان ٹام لیتھم 20 رنز بناکر سرخرو لوٹے۔ ایڈم ملنے کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتے کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔