دی گرین یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا انعقادکیا گیا
Share
لاہور: دی گرین یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ۔جس کا باقاعدہ افتتاح دی گرین انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خلیق رحمن نے مشعل روشن کرکے اور غبارے فضا میں چھوڑ کر کیا ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت قومی ترانہ سے کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خلیق رحمن نے خطاب کرتے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا ہونا ضروری ہے ۔
کھیل ذہنی نشوونما کیلئے انتہائی اہم ہے اور آج اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہے۔ اس موقع پر طلبا کی جانب سے مارچ پاسٹ کیا گیا اور طلبا نے اپنے شعبے کی مناسبت سے یونیفارم پہن رکھے تھے ۔
سپورٹس گالا میں فٹبال، والی بال، کرکٹ ، بیڈ منٹن، شطرنج،لڈو،ٹیبل ٹینس،میوزیکل چیئر،اور جم خانہ جیسے کھیل شامل ہیں جبکہ اس موقع پر کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے ۔
سپورٹس ویک ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس میں طلبا کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے اوربہترین کارکردگی والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔