رمضان ہاکی لیگ ٹرافی الصغیر ہاکی کلب نے جیت لی

کراچی :الصغیر ہاکی کلب نے فلڈ لٹس رمضان ہاکی لیگ ٹرافی جیت لی، فائنل میں جے جے ہاکی اکیڈمی 3-1 کی شکست سے دوچار ہوگئی۔

فاتح ٹیم کے گول محمد بلاول، علی عباس اور حذیفہ شاہد نے اسکور کئے، حریف ٹیم کو واحد گول مرتضیٰ نے بنایا۔ الصغیر ہاکی اسٹیڈیم نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں کھیلے گئے فائنل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطیٰ طحہ سلیم تھے۔