رواں برس حجاج کرام کو آب زم زم مفت میں نہیں ملے گا
Share
اسلام آباد: سعودی حکومت نے عازمین حج پر آب زم زم ساتھ لے جانے کیلئے نئی شرائط عائد کر دیں۔رپورٹ کی مطابق عازمین حج کو آب زم زم اب مفت نہیں ملے گا بلکہ فی کس 15 ریال ادا کرنے ہوں گے۔ پاکستانی عازمین حج کو رواں برس آب زم زم کے حصول کیلئے 20 کروڑ روپے سعودی حکومت کو ادا کرنے ہیں۔
یہ رقم ڈالرز میں دی جائے گی۔ رقم کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حاجیوں کو مجموعی طور پر 8 لاکھ، 96 ہزار لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے آب زم زم کی قیمت پیشگی لی جا رہی ہے۔
ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف 5 لیٹر آب زم زم ہی ملے گا جس کیلئے انہیں فی کس 15 ریال ادا کرنے ہوں گے جو پاکستانی کرنسی میں 1114 روپے بنتے ہیں۔