روسی خام تیل کا پہلا کارگو اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع
Share
اسلام آباد: روس سے خام تیل کا یہ کارگو اپریل کے وسط کے بعد تک متوقع ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق روس سے تیل درآمد کیلئے ایس پی وی کمپنی کے قیام سمیت تمام امور پر کام جاری ہے\
کمپنی کے قیام کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کر رہے ہیں۔ پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا روس سے تیل کی درآمد کیلئے دونوں ملک مکمل رابطے میں ہیں۔
روس سے تیل کی خریداری کا عزم کیے ہوئے ہیں، کوشش ہے جلد سستا تیل پاکستان آئے۔ادھر پاکستان اور روس کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونیوالے مذاکرات میں روس نے ڈالر کے بجائے تین کرنسیوں روسی روبیل،چینی ین اور یو اے ای درہم میں ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے روس اور پاکستان کے درمیان قیمتوں کا تعین اہم معاملہ قرار دیا گیا ہے ،پاکستان نے سپیشل پرپز وہیکل کمپنی قائم کرنی تھی جو نہ بنائی گئی،کمپنی کو سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن میں رجسٹر کرنا تھا جو نہ ہوا۔ذرائع کا کہنا تھا ماسکو اسلام آباد کو یومیہ 100,000 بیرل خام تیل برآمد کرنے کی پیشکش کر چکا ہے\
ایک غیر ملکی کمپنی نے بھی پاکستان کو روسی خام تیل بیچنے کی پیشکش کی تھی تاہم پاکستانی بینکوں نے ڈالر میں ادائیگی سے انکار کردیا تھا ۔