ریاض میں پرتعیش شاپنگ اورتفریحی مرکزکے افتتاح کا اعلان
Share
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک نئے لگژری شاپنگ اور تفریحی مرکز کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے)کے سربراہ ترکی آل الشیخ کی ایک ٹویٹ کے مطابق 11 مئی کو فیاریاض کے نام سے اس تفریحی مرکزکوعوام کے لیے کھول دیاجائے گا۔
میں ایک فائیواسٹار سینٹ ریجس ہوٹل، 22 لگژری اسٹورز، 15 ریستوراں اور کیفے، سات سینما گھراور ایک بین الاقوامی فوڈ مارکیٹ ہوگی۔اس نئے مقام میں لائیو پرفارمنس کے لیے ایک تھیٹر بھی شامل ہوگا جس کا افتتاح 18 مئی کو سعودی گلوکارعبدالمجید عبداﷲ کریں گے۔
فیاریاض سعودی دارالحکومت کے رٹزکارلٹن ہوٹل کے بغل میں واقع ہے اور ڈپلومیٹک کوارٹر کے داخلی دروازے کے قریب ہے۔اس کا افتتاح ترکی آل الشیخ نے جنوری میں عوام کے لیے کھولنے سے پہلے کیا تھا۔یہ افتتاح اصل میں فروری کے وسط میں ہونا تھا۔فیاریاض کے ریستورانوں میں مشلین اسٹار کے بھارتی کھانوں کا ریستوراں جم خانہ اور آسٹریا نژادامریکی مشہورشیف وولف گینگ پک کا ریستوراں سپاگو شامل ہیں۔
کچھ لگژری اسٹورز میں امریکی فیشن ڈیزائنر برینڈن میکسویل اور عالمی شہرت یافتہ لبنانی فیشنسٹا ایلی صاحب شامل ہیں۔فیاریاض سعودی عرب کے ویژن 2030 کے منصوبے کے تحت تفریحی اتھارٹی کے ایک وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔اس کا مقصد ملک کو جدید بنانا اور اس کے تفریحی شعبے کو ترقی دینا ہے تاکہ تیل پر منحصر معیشت کو متنوع بنانے میں مدد مل سکے۔