نیویارک: ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے شوقین افراد یکم مارچ کو انتہائی نایاب مشاہدہ کر سکیں گے۔
سپیس ڈاٹ کام کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں 29 ڈگری کی دوری اختیار کرنے والے سیارے زہرہ اور مشتری یکم مارچ کو غروب آفتاب کے بعد ایک دوسرے سے قریب ترین فاصلے پر ہوں گے۔
رواں ماہ کے آغاز میں مذکورہ دونوں سیارے 3 مٹھیوں کے فاصلے سے جدا ہوئے تھے تاہم اب 20 فروری کے بعد سے ان دونوں سیاروں کے درمیان کا فاصلہ دن بہ دن کم ہوتا جا رہا ہے جو 27 فروری تک 2.3 ڈگری رہ جائے گا جبکہ یکم مارچ کو دونوں سیارے 0.52 ڈگری کے فاصلے پر قریب ترین ہونگے۔
ستاروں کا مشاہدہ کرنے والے شوقین غروب آفتاب کے تقریبا ایک گھنٹہ بعد مغرب – جنوبی مغربی افق کی جانب ان ستاروں کی ملاقات کے منظر کا نادر مشاہدہ کرسکیں گے، اس کے ساتھ ہی مومی کریسنٹ چاند بھی موجود ہوگا۔