ثقلین مشتاق کو اب بھی ’ثقی بھائی‘ کہتا ہوں ، شاداب خان

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، ثقلین مشتاق ابھی بھی ’’ثقی بھائی‘‘ ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طرح ہم کھیل رہے ہیں اس میں ناکامی بھی ملتی ہے، ہم اپنا انداز نہیں بدلیں گے۔کراچی کی ٹیم اسٹرگل کر رہی ہے مگر وہ کم بیک کرسکتی ہے۔