سعودیہ : طویل عرصہ بعد مالک کو دیکھ کر اونٹ آبدیدہ

ریاض: پرانی یادوں اور جذبات سے بھرپور ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی ہے۔

شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کا اختتام ہو گیا ، شہزادہ محمد بن سلمان نے انعام تقسیم کئے،تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں اونٹ کے جذباتی رد عمل نے لوگو ں کو حیران کردیا ہے۔

اونٹ کا مالک بیمار ہوگیا اور اسی بنا پر طویل عرصہ اونٹ کے پاس نہ آسکا۔

کافی مدت کے بعد دوبارہ اونٹ کے پاس آیا تو اونٹ نے اپنے مالک کو دیکھتے ہیں ایسا رد عمل دیا جیسے برسوں سے بچھڑے دوست پھر مل گئے ہوں ۔

اونٹ نے مالک کو دیکھتے ہی اپنے بھرپور جذبا ت کا اظہار کیا اور ایسا ردعمل دیا جسے دیکھ کر ایسے لگا کہ وہ اونٹ اپنے مالک کو گلے لگا کر چومنا چاہ رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق صحرا کے جہاز کہلائے جانے والے ا ونٹ نے یہ ثابت کردیا کہ وفاداری صرف انسانوں کے لیے خاص نہیں بلکہ جانوروں میں بھی وفاداری اور محبت کے جذبات موجود ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں ایک بزرگ اپنی نجی کار میں بزرگوں کو اپنی گاڑیوں کے ساتھ لے جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس دوران اونٹ ان کے قریب آتا ہے اور ان کا استقبال کرتا ہے۔

ایسا لگتا ہے جیسے وہ اپنے مالک کو گلے لگا کر چومنے کی کوشش کر رہا ہو۔

دریں اثنا سعودی ولی عہد شاہ اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کنگ عبدالعزیز کیمل میلے اختتام پزیر ہوگیا۔

یاد رہے کہ کیمل میلے کا ساتواں ایڈیشن یکم دسمبر 2022 کو الصیاھد میں شروع ہوا تھا۔ اس کا لوگوطویق کا عزم ہے۔ اونٹوں کے مالکان کثیر تعداد میں میلے میں شریک ہوئے۔