ریاض،انقرہ: سعودی عرب نے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب نے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے معاہدے پردستخط کیے ہیں۔
یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں منتقل کی جارہی ہے۔
ایس ایف ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس رقم کی منتقلی کے سمجھوتے پرسوموار کو فنڈ کے چیئرمین احمد عقیل الخطیب اور ترکیہ کے مرکزی بینک کے گورنر صاحب کاوچی اوغلو نےدستخط کیے ہیں۔
سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے دسمبر میں مملکت کی جانب سے ترکیہ کو یہ خطیر رقم دینے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔
یہ رقم انقرہ اور الریاض کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں کے بعد منتقل کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر گذشتہ موسم گرما میں صرف 6 ارب ڈالر سے زیادہ تھے اور یہ کم سے کم 20 سال میں اپنی کم ترین سطح پر تھے۔ف
روری کے اوائل میں ترکیہ کی معیشت کوجنوبی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے قریباً 8.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
زلزلے کے نتیجے میں 45،000 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔ترکیہ کے مرکزی بینک کے خالص بین الاقوامی ذخائر 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران میں 1.4 ارب ڈالر کم ہوکر 20.2 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔