سعودیہ: 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی ، پاکستانی نانبائی کی دھوم

ریاض: سعودی عرب کے شہر حائل میں 32 برس سے ہر رمضان المبارک میں مفت روٹیاں تقسیم کرنے والے نانبائی کا تعلق پاکستان سے ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری نے رمضان المبارک میں اعمال صالح کی ایک نئی مثال قائم کردی۔ محنت کش پاکستانی ایک نانبائی ہے اور روٹیاں فروخت کرکے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے لیکن دل کا بہت فیاض ہے۔
مفت روٹیاں تقسیم کرنے کے لیے وہ اپنی کمائی سے بھی رقم دیتا ہے ، مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالتے ہیں۔ پاکستانی نانبائی نے ’’العربیہ ‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 32 سال قبل یہاں آیا تھا اپنے پہلے رمضان سے ہی اس نے مفت روٹیاں دینا شروع کی تھیں۔