سعودی عرب: بھارت سے جھینگوں کی در آمد پرپابندی عائد

ریاض: سعودی عرب نے بھارت سے جھینگوں کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پابندی سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے عائد کی گئی ہے کیونکہ بھارت سے در آمد شدہ جھینگوں میں وائٹ اسپاٹ سنڈروم وائرس کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے سرحد پار سے آنے والی سمندری خوراک کے نمونوں کو اکھٹا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پابندی اس وقت تک لاگو رہے گی جب تک بھارت سعودی عرب کو برآمد کی جانے والی ان مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ ضمانتیں فراہم نہیں کرتا، تاکہ وائرس سعودی عرب کی ماہی گیری کی صنعت کو متاثر نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ وائٹ اسپاٹ سنڈروم وائرس ایک خطرناک وائرس سے جو جھینگوں میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جھینگوں کی اموات بھی تیزی سے ہوتی ہیں البتہ یہ انسانی صحت کو متاثر نہیں کرتا۔ #/s#