سعودی فضائیہ کی ’’ٹائیفون‘‘طیاروں کے ساتھ ’’کوبرا واریئر 2023‘‘مشقوں میں شمولیت
Share
ریاض: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ مملکت کی فضائیہ کوبرا واریر2023مشقوں میں حصہ لے رہی ہے۔
مشقوں میں حصہ لینے کے لیے سعودی عرب کے چھ ٹائیفون طیارے وڈنگٹن ایئر بیس پر پہنچ گئے ہیں۔
وزارت دفاع نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکانٹ کے ذریعے بتایا کہ فضائیہ 6 دیگر دوست ممالک کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے گی۔وزارت دفاع نے ان طیاروں کی تصاویر برطانیہ کے وڈنگٹن ایئر بیس پر پہنچنے کے بعد شائع کی ہیں۔