سندھ ویمن بیس بال کوچنگ کیمپ آج کراچی میں شروع ہوگا

کراچی: سندھ بیس بال ایسوسی ایشن بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجنیئر محمد محسن خان کے اعلامیے کے مطابق گوجرانوالہ میں شیڈول 17ویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم کی تشکیل کے لئے نیشنل کوچنگ سینٹر پر سندھ ویمن بیس بال کیمپ میں پیر کو دوپہر دو بجے ٹرائلز ہوں گے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی چیپٹر کے ڈائریکٹر عمران یوسف بیس بال کیمپ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ کے مطابق ٹرائلز میں شرکت کی خواہشمند پلیئرز وقت مقررہ پر رپورٹ کریں۔